9 دسمبر 2014 - 03:12
ایران کی بحریہ کی طاقت ، سب قبول کرتے ہیں

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ کی علاقے میں ایک طاقتور فورس کی حیثیت سے ترقی و پیشرفت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور دنیا ایران کی اس توانائی اور حیثیت کو قبول کررہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ کی علاقے میں ایک طاقتور فورس کی حیثیت سے ترقی و پیشرفت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور دنیا ایران کی اس توانائی اور حیثیت کو قبول کررہی ہے۔

انہوں نے تہران میں 30 غیر ملکی فوجی اتاشیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران کی بحریہ آج آزاد پانی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری نے تاکید کی کہ تمام غیر ملکی فوجی اتاشیوں نے خلیج عدن اور بحر احمر میں ایران کی بحریہ کی طاقت و توانائی کا اعتراف کیا ہے اور وہ سیکورٹی کی بحالی میں مشترکہ تعاون کے خواہاں ہیں۔ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے ایران کی بحریہ بہت جلد بحر اقیانوس میں سرگرم ہونے والی ہے کہا کہ ایران کا اہم ترین مقصد و ہدف، امن ودوستی کا پیغام دوسروں تک پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بحر ہند کے ساحلي ممالک کے ساتھ بھي تعاون کے لئے تيار ہيں - ان کا کہنا تھا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي بحريہ آج عالمي آزاد سمندر ميں اپنا کردار ادا کررہي ہے -
انہوں نے کہا کہ تمام ملٹري اتاشي، خليج عدن اور بحيرہ احمر ميں ہماري بحريہ کي طاقت کا اعتراف کرتے ہيں اور سيکورٹي کي فراہمي ميں مشترکہ تعاون کے خواہاں ہيں -
حبيب اللہ سياري نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بہت جلد بحر ايٹلانٹک تک رسائي حاصل کرليں گے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کا اہم ترين ہدف، امن و دوستي کا پيغام پہنچانا ہے-
انہوں نے مزيد کہا کہ ہم علاقے ميں سيکورٹي فراہمي کي توانائي رکھتے ہيں اور يہ کہ ہمسايہ ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے تيار ہيں -
.....

/169